پاکستان اور روس کا تجارت، توانائی سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان(ڈیلی روشنی نیوزانٹرنیشنل ) پاکستان اور روس نے تجارت، توانائی، رابطہ کاری اور دیگر اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں 33 ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے قبل روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت، توانائی، رابطہ کاری سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون اور رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے اعلیٰ سطح کے روابط اور مسلسل سفارتی تبادلوں کا تسلسل نہایت اہم ہے۔
![]()

