پاکستان نے سنسنی خیر مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا دیا

پاکستان سنسنی خیر مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہراکر 3 ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، انگلیڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 242 رنز کا ہدف دیدیا، انگلینڈ کی ٹیم 47ویں اوورز میں 241 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

بین ڈکٹ 105 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، ہیری بروک ایک،روٹ5، ول جیکس 13، سیم کرن 42 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، گس ایٹکنسن 36 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

کپتان شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، رضا اللہ اور عرفات منہاس کے 2-2 شکار کیے، حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں میں پاکستان کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی، سلمان آغا نے 26 اور سعد بیگ نے 32 رنزاسکور کئے، حسن نواز15، بابراعظم اور فخر زمان10-10رنز بناسکے، صائم ایوب پھر ناکام صرف6رنز بناکر پویلین لوٹے۔

شاداب خان نے تنہا قومی ٹیم کو میچ جتوادیا، شاداب خان 8 ویں نمبر پر بیٹنگ کرکے سنچری اسکور کی۔ شاداب خان نے113 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دی۔

 شاداب خان نے حارث رؤف کیساتھ دسویں وکٹ پر 89 رنز کی میچ وننگ شراکت کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔