Daily Roshni News

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تمام ڈپازٹ واپس کر دیے

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو تمام ڈپازٹ واپس کر دیے

پاکستان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ڈپازٹ کی صورت میں فراہم کی گئی تمام رقم واپس کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات کوگزشتہ روز ایک ارب ڈالر کی رقم واپس کی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے یواےای کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے بندوبست ہونےکے بعد کیا، ذرائع

یواے ای کو 2 ارب ڈالر 6 فیصد سودکیساتھ واپسی کے بعد پاکستان کے بیرونی مالیاتی خلا میں اضافےکا امکان

پاکستان کے مرکزی بینک کا بتانا ہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کو 2.45 ارب ڈالر واپس کیے گئے تھے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق متحدہ عرب امارات کو 3.45ارب ڈالر کے تمام ڈپازٹ واپس کردیئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کر دیے ہیں۔

Loading