پاکستان نے 7 سال بعد انگلینڈ کو ون ڈے میچ میں ہرا دیا

پاکستان ون ڈے میں انگلینڈ کو 7 سال بعد شکست دے کر بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو  215رنز پر آوٹ کر دیا اور 87رنز سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹی ۔

پاکستان کی جانب سے سپنر عرفات منہاس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ حارث روف نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن 57 ، بین ڈکٹ 45،جوئے روٹ 33، سیم کیورن 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے جس میں حسن نواز نے 74 گیندوں پر 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ عرفات منہاس نے 58 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔

فہیم اشرف نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے، جبکہ سعد بیگ 35 اور بابراعظم 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، صائم ایوب نے 8 جبکہ سلمان آغا نے 16 رنز اسکور کیے۔

پاکستان نے مقررہ اننگز میں 302 رنز بنائے اور انگلینڈ کو فتح کے لیے 303 رنز کا ہدف دیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو

انگلش کپتان ہیری بروک نےکہا پاکستان کو کم سے کم ٹارگٹ پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے،پلیئنگ الیون میں عادل رشید کو شامل کیا ہے۔

انگلش ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کاکہنا ہے کہ برصغیر میں کرکٹ کھیلنا ایک چیلنج ہے اور یہاں کی کنڈیشنز کے مطابق مختلف حکمت عملی تیار کرنا پڑتی ہے،پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ایک مضبوط حریف ہے،اس لیے انگلینڈ کو مقابلے کے لیے بھرپور تیاری کرنا ہوگی۔

پاکستان اورانگلینڈ کی ٹیمیں ون ڈےفارمیٹ میں 2023 کے بعد پہلی بارمدمقابل ہیں، پاکستانی سرزمین پر دونوں ٹیموں کا 17 سال بعد ون ڈے مقابلہ ہورہا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک 92 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں،جن میں انگلینڈ نے 57 جبکہ پاکستان نے 32 میچز میں کامیابی حاصل کی، تین میچز بے نتیجہ رہے۔

پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی، انگلینڈ کے خلاف مقابلہ شاہینوں کے لیے اہم ہوگا۔