Daily Roshni News

پاکستان ویمن ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان کے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 71 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ فاطمہ ثناء، سعدیہ اقبال اور عائشہ ظفر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے اور ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 47 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہیں، جبکہ عائشہ ظفر نے 26، فاطمہ ثناء نے 24 اور طوبیٰ حسن نے 14 رنز اسکور کیے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے جولین کور نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Loading