پیرس۔ فرانس۔ پیرس فرانس میں ھوا آرٹ میلہ منعقد ـ سفیر پاکستان ممتاز زہرہ بلوچ کی خصوصی شرکت ۔
سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی” ایشیا ناؤ” آرٹ میلے میں شرکت، پاکستانی فنکاروں سے ملاقات
پیرس فرانس (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک (فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پیرس آرٹ ویک کے موقع پر منعقد ہونے والے’’ ایشیا ناؤ ‘‘(پیرس ایشیائی آرٹ میلے) کا دورہ کیا اور پاکستانی عصری آرٹ کے فنکاروں اور کیوریٹرز سے ملاقات کی۔پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر ’’ایشیا ناؤ‘‘ کی بانی ڈائریکٹر الیگزینڈرا فین نے سفیر ممتاز زہرا بلوچ کا استقبال کیا۔ پاکستانی آرٹسٹ وردہ شبیر کے فن پارے اس سال میلے کے پروموشنل آرٹ ورک کے طور پر نمایاں رھے