گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بلا رکاوٹ اضافہ جاری ہے۔
گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 55 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 38 روپے سے زائد اضافہ کیا جاچکا ہے۔
زیرجائزہ عرصے کے دوران پیٹرول کی قیمت 315 روپے80 پیسےسےبڑھ کر 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 360 روپے سے بڑھ کر 398 روپے چار پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈیزل پر لیوی میں 14 روپے اضافہ کیا گیا، ڈیزل پر لیوی 66 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کی گئی، ڈیزل پر فی لیٹر قیمت میں تقریبا 25 فیصد لیوی شامل ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریبا 24 فیصد فی لیٹر لیوی شامل ہے، پیٹرولیم، کاربن لیوی کی مد میں 3 ہزار 137 ارب روپےوصول کیے گئے۔ رواں سال کاربن لیوی کا ہدف 100 ارب روپے سے زائد ہے۔
مالی سال 26-2025 میں 1567 ارب روپےپیٹرولیم لیوی وصول جبکہ مالی سال 26-2025 میں 1567 ارب روپےپیٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔ وصول کی گئی لیوی ہدف سے 99 ارب روپے زیادہ تھی۔
جولائی تا جون 25-2024 میں 1220 ارب روپے لیوی وصول کی گئی، مارچ تا جون 2024 پیٹرولیم لیوی سے300 ارب روپے آمدن حاصل ہوئی۔ رواں سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1676 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
![]()
