Daily Roshni News

چوہدری محمد یاسین آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری طارق فاروق نے چوہدری محمد یاسین کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

چوہدری محمد یاسین بطور اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے اور حکومت کے مقابل پارلیمانی کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب کیا ہے، چوہدری محمد یاسین کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کے بعد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کا پارلیمانی سیٹ اپ مکمل ہوگیا ہے۔

Loading