Daily Roshni News

کلام بنام۔مرحوم و مغفور محترم ذ یشان۔ امانت علی ولد امانت علی چوہان۔۔ شاعر۔۔۔ ناصر نظامی گولڈ میڈلسٹ

کلام بنام
مرحوم و مغفور محترم ذ یشان۔ امانت علی ولد امانت علی چوہان
دی ہیگ ہالینڈ
تاریخ وفات، 12 جولائی 2026

کیا گزری ترے دل پہ، تجھے کیا ہوا ذیشان
اک پل میں تیرے تن سے ہے نکلی تیری ، جان

کیسی چلی یہ موت کی تجھ پہ کٹار ہے
دل ہے فگار سب کا، آ نکھ اشکبار ہے
تیری موت نے کیا ہے سب کو ، پریشان

اک آ ن میں تو آ نکھوں سے روپوش ہو گیا
تو اپنی زندگی سے سبکدوشی ہو گیا
ہر دل پہ رنج و غم کا ٹوٹا ہے ، آ سمان

یہ زندگی تو ایک امانت خدا کی ہے
کب تک رہے پاس، عطا اس کی رضا ،کی ہے
اک دن سبھی کو چھوڑ کے جانا ہے جہان

تو مستحق انسانوں کی کرتا تھا امداد
دنیا کرے گی تیرے حسن کرم کو یاد
تو ہر کسی پہ کرتا تھا شفقت و احسان

ماں باپ کا دل تیرے دکھ سے ہے پاش پاش
ہیں سارے اہل خانہ رنجور اور اداس
آ یا نظامی کیسا ہے غم یہ ،طوفان

ناصر نظامی
گولڈ میڈلسٹ
ا یمسٹرڈم ہالینڈ
21جولائی 2026

Loading