ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ہم سب دن رات محنت کرتے ہیں کہ گھر بن جائے۔۔۔ گاڑی آجائے۔۔۔ گھر کی کوئی چیز بن جائے۔۔۔ بچوں کے مستقبل کے لئے کچھ جڑ جائے۔۔۔ اور جانے کیا کیا۔۔۔۔
ایک بات بتائیں
اس دن رات میں اپنے لئے کیا کرتے ہیں؟
قبر میں تنہا ہونگے کسی ساتھ کا بندوبست کرلیا۔۔۔؟
زمین سخت ہوگی۔ کوئی بیڈ کوئی میٹرس، کوئی گدا، چٹائی۔۔۔؟
حبس گرمی ہو گی۔ کوئی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا۔۔۔؟
اندھیرا ہوگا۔ کوئی روشنی، کوئی نور، کوئی دیا۔۔۔؟
تنگ ہوگی۔ کشادگی کا کوئی طریقہ۔۔۔؟
تنہائی اور وحشت ہوگی۔ کوئی ساتھ۔۔۔؟
کوئی خوشبو؟
کیڑوں کو بھگانے کا کوئی سسٹم۔۔۔؟
آئیں۔ آج سے پلاننگ کریں
آئیں! وہاں کے سامان کی فکر کریں
اللہ کے ذکر کے نور کی روز ایک کرن وہاں چھوڑ آئیں
کسی کونے میں سورہ ملک۔۔۔
کسی میں کلمہ توحید کا یقین
کسی میں سنت رسول کی پیروی
کہیں کسی خاموش مدد کا ڈیکوریشن پیس
کہیں تنہائی کے آنسوؤں کی ٹھنڈک
کسی سچی توبہ اور استغفار کی رونق
کہیں دعا کی خوشبو
کہیں مخفی صدقات کی نرمی
سوچیں تو درجنوں چھوٹی چھوٹی کوششیں ہیں جو اپنی روزانہ کی روٹین میں شامل کر سکتے ہیں
بس فکر کر لیں
آئیں اپنی قبر کو ڈیکوریٹ کرلیں
اللہ تعالٰی ہمارا خاتمہ ایمان پر فرمائے اور ہم دنیا سے اس حال میں جائیں کہ ہمارے دونوں ہاتھ بہترین اعمال سے بھرے ہوئے ہوں
دعاؤں کا طالب
ڈاکٹر شاہد ندیم
#عشق_کے_چراغ
![]()

