کوئٹہ کے علاقےسورینج میں کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق کان کنوں کی تعداد 34 ہوگئی، سرچ آپریشن جاری
پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے، جبکہ متاثرہ کان میں پھنسے مزید مزدوروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
سورینج میں کوئلہ کان میں گیس بھرجانے کےباعث ہونے والےدھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں،پی ڈی ایم اےحکام کےمطابق ریسکیو ٹیموں نےمزیدکان کنوں کی لاشیں نکال لی ہیں،جس کے بعد جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی مجموعی تعداد 34 ہو گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم اے،ریسکیو،مائنز اینڈ منرلز اور دیگرمتعلقہ اداروں کی مشترکہ ٹیمیں متاثرہ کان میں مسلسل امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،کان میں پھنسے مزید مزدوروں تک رسائی کے لیے بھاری مشینری اور خصوصی آلات کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
گزشتہ روزسورینج کی کوئلہ کان میں گیس بھرجانے کےباعث دھماکا ہوا تھا،جس کے نتیجے میں کان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اورمتعدد کان کن ملبے تلےدب گئے،حکام کےمطابق ریسکیو آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام متاثرہ مزدوروں کو کان سے نکال نہیں لیاجاتا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئےمحکمہ مائنز اینڈ منرلز سے رپورٹ طلب کرلی،جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے۔
![]()

