کوئی ہے جو انسانیت نہیں چھوڑتا.
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امریکہ میں ایک چھوٹا سا Luby’s ریسٹورنٹ تھا۔
وہاں Melina Salazar کام کرتی تھی۔ 7 سال سے۔
اکیلی ویٹریس۔ صبح سے رات تک۔
اور اس ریسٹورنٹ میں ایک 89 سال کا گاہک آتا تھا. جو کہ ورلڈ وار ٹو کا ریٹائرڈ تھا۔
سفید بال، سیدھی کمر، اور زبان… بہت تیز۔
والٹر ہر روز آتے ھی ایک مخصوص ٹیبل پر بیٹھتے۔
کھانے میں نقص نکالتے۔ آواز اونچی کرتے۔
اور جاتے وقت… کبھی ٹپ نہیں چھوڑتے۔
باقی سب ویٹریسز نے ہار مان لی تھی۔
کہتیں “اس بوڑھے کو سروس مت دو”۔
لیکن Melina؟
وہ مسکرا کر کہتی “میں سروس دوں گی”۔
ہر روز وہ اس بات کا خیال رکھتی کہ Walter کا کھانا سب سے پہلے گرم ھو جائے۔
اگر Walter چائے ٹھنڈی ہونے کی شکایت کرتے، تو وہ فوراً نئی لے آتی۔
اگر وہ شور کرتے، تو وہ سر جھکا کر سن لیتی۔
7 سال گزر گئے۔
نہ ٹپ ملی، نہ شکریہ۔
صرف صبر۔
پھر ایک دن 2007 میں خبر آئی کہ Walter Swords کا انتقال ہو گیا۔
سب بھول گئے کہ کوئئ والٹر نام کا گاہک تھا
لیکن ایک مہینے بعد Melina کے گھر ایک خط آیا۔
وکیل کا خط تھا۔
وصیت پڑھی گئی۔
اور اس میں لکھا تھا:
*”میں اپنی ساری جمع پونجی $50,000 اور اپنی 2000 ماڈل Buick گاڑی Melina Salazar کے نام کرتا ہوں۔ میلینا کی آنکھیں بھر آئیں۔
7 سال کی خاموش خدمت… ایک دن بول پڑی تھی۔
لوگ پوچھتے “آخر کیوں؟”
شاید Walter نے دیکھا تھا۔
کہ جب دنیا منہ موڑ لیتی ہے، تب بھی کوئی ہے جو انسانیت نہیں چھوڑتا.
کبھی کبھی دنیا ٹپ نہیں دیتی…
لیکن اوپر والا ضرور حساب برابر کر دیتا ہے۔
![]()

