ہالینڈ، فیاض بٹ مرحوم کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد
المیئر کے بدر قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،
پاکستانی کمیونٹی اور لواحقین کی کثیر تعداد میں شرکت
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی)محمد فیاض علی بٹ مرحوم کی نماز جنازہ غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم میں ادا کرنے کے بعد شہر المیئر کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تدفین کے موقعہ پر کمیونٹی کے حضرات اور لواحقین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ متذکرہ مسجد کے امام و خطیب علامہ حافظ عمران جیلانی نے قبر پر تلاوت قرآن کرنے کے بعد اجتماعی دعا بھی کروائی جبکہ خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیامی نے قبر پر گل پاشی کر کے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت بھی کی۔ قبرستان میں تدفین کے وقت کمیونٹی
کی نمایاں شخصیات ملک ندیم، وقاص مہر، آفتاب بٹ ، چوہدری مختار ،چوہدری محمد صفدر ، سرفراز بٹ،علی بٹ اور دیگر موجود تھے۔
![]()

