ہالینڈ، قوالی نائٹ، پاک ڈچ نیشنل فورم کے زیرا ہتمام
۔10ستمبر روزن ہال دی ہیگ میں منعقد ہوگا، ٹکٹوں کے لئے
اعجاز سیفی 0611237079راحیلہ محمود 0630085803 رابطہ کریں۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی(یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے معروف ثقافتی تنظیم پاک ڈچ نیشنل فورم کے زیر انتظام و انصرام بروز جمعرات 10 ستمبر 2026 کو شام ساڑھے چھ بجے قوالی نائٹ کا پروگرام روزن ہال دی ہیگ میں تزک و احتشام سے منعقد ہوگا۔ خواتین و حضرات سے التماس ہے کہ اگر آپ نے مذکورہ پروگرام کے لئے داخلہ ٹکٹ ابھی تک نہیں خرید سکے تو آپ اس سلسلے میں منگل 8 ستمبر تک دیئے گئے نمبروں پر ان حضرات سے رابطہ کر سکتے ہیں.
اعجاز سیفی. 0611237079
راحیله محمود – 0630085803
قوالی نائٹ پروگرام میں شرکائے تقریب کی تواضع انواع و اقسام کے لذیذ عمده پاکستانی
کھانوں سے کی جائے گی۔
متذکرہ پروگرام کے سلسلے میں مزید معلومات اور تفصیلات کے لئے خبر کے نیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ ضرور کریں ۔

![]()

