ہالینڈ، پاکستان فیسٹیول 15 اور 16 اگست 2026 دھوم دھام
سے ایمسٹر ڈیم میں ہوگا۔ نامور گلوکار ملکو اور دیگر فنکار فن کا
مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ
خواتین و حضرات اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل – جاوید عظیمی)وطن عزیز پاکستان کے سوفٹ امیج اور ثقافتی رنگوں کو مزید اجاگر کرنےکے لئے ہالینڈ میں پاکستان فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ امسال مذکورہ میگا پروگرام دو دن کے لئے یعنی بروز ہفتہ 15 اور توار 16 اگست کو ایمسٹرڈیم میں منعقد ہوگا۔ متذکرہ ایونٹ میں پاکستان کے نامور گلوکار ملکو اور دیگر فنکار اپنے اپنے مخصوص انداز میں فن کا مظاہرہ کر کے شائقین میلہ کو محفوظ کریں گے ۔ میلہ کی انتظامی امور کمیٹی کے مطابق پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات ، نوجوانوں اور بچوں کے لئے خصوصی سرگرمیوں کا انتظام و انصرام کیا گیا ہے ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ہمیشہ زندہ باد کےنعروں کے ساتھ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
متذکرہ دو روزہ پروگرام کی مزید معلومات اور تفصیلات کے لئے خیر کے نیچے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ ضرور کریں۔
یار رہے ہالینڈ کی معروف سماجی شخصیت جمیل احمد کی قیادت میں مذکورہ فیسٹیول کا انعقاد ہوگا۔
خصوصی رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی

![]()

