اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ اینٹی منی لانڈرنگ سمیت متعدد بلز میں اسد قیصر کے گھر ہم آئی ایس آئی کے افسران کی موجودگی میں قوانین کی نوک پلک درست کرتے تھے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جہاں بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔
خواجہ آصف نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں سچ بول کر اپنے ضمیر کا بوجھ ہلکا کرنا چاہتاہوں، ہم آئی ایس آئی افسران کی موجودگی میں قانون سازی کرتے تھے، سابق اسپیکر اسد قیصر کے گھر جنرل فیض کے بھیجے لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ اسد قیصر کے گھر ہم آئی ایس آئی کے افسران کی موجودگی میں قوانین کی نوک پلک درست کرتے تھے، یہ سب یہ لوگ خود کرتے رہے ہیں اب ہمیں کس منہ سے طعنے دیتے ہیں؟
![]()
