یوم آزادی پاکستان کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔
مسلم لیگ ن ہالینڈ کے عہدیداران نے تزک و احتشام سے
کیک کاٹتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ ترتیب ۔۔۔۔ جاوید عظیمی ۔۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔۔ راجہ فاروق حیدر)دی ہیگ رپورٹ راجہ فاروق حیدر مسلم لیگ ن ہالینڈ کے زیراہتمام دی ہیگ کے مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستا ن کے یوم آزادی کی مناسبت اور سید الا نبیا ء رحمت للعالمین کی ولادت ولادت کی خوشی میں مسلم لیگ ن کے بانی سر پرست اعلی پیر طاہر شاہ اقرار کی قیادت میں شاندار جشن آزادی کا اہتمام کیا گیا تقریب میں مسلم لیگ ن ہالینڈ کے وابستگان اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کی میزبانی اور نظامت کے تنظیم کے صدر فیصل منظور اور سیکریٹری جنرل عبد الباسط خاں نے بڑی عمدگی سے ادا کیے اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا ہالینڈ میں پاکستانی سینئیر صحافی معروف شخصیت راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے انھوں نے آزادی کے تاریخی پس منظر اور باباۓ قوم قاید اعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاے کار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان نے گذشتہ چند سالوں میں دفائ سفارتی سطع پر شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وطن عزیز ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے انھوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صلاحیتوں کو سراہا تنظیم کے سینئیر صدر جاوید بٹ پیارہ نے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ہالینڈ کی ٹیم نے راجہ فاروق حیدر کو نائیب صدر کے لئیے اور محمد سلیم ملک کو فنانس سیکریٹری کے لئیے نامزد کیا جبکہ تنظیم کے سرپر ست اعلی پیر طاہر شاہ اقرار صدر فیصل منظور جاوید بٹ پیارا اور عبدالبا سط خاں نے راجہ فاروق حیدر محمد سلیم ملک کو پھول پیش کیے تقریب سے وزیر اعظم شہباز شریف کے سابق کوارڈی نیٹر شرجیل اعوان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بے شمار قربانیوں کے بعد وطن عزیز پاکستان حاصل کیا گیا سماجی شخصیت حاجی رخسار احمد سید رضوان احمد نعمان بٹ باسط قریشی اور شاہزیب نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم قاید اظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل کر کے مذید کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے

![]()

