ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )نئی اردو غزل کے اہم ترین پاکستانی شاعروں میں نمایاں شاعر ” شہزادؔ_احمد صاحب“ کا یومِ وفات…
نام #شہزاد_احمد اور تخلص #شہزادؔ ہے۔
16؍اپریل 1932ء کو امرتسر میں پید ا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے (نفسیات) اور پھر ایم اے (فلسفہ) کی ڈگریاں حاصل کیں۔ 1958ء تھل ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر، پبلک ریلشنز کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا۔ 1966ء میں آرٹس کونسل سے متعلق ہوئے۔ بعدازاں ایک سال ٹیلی وژن سے بھی متعلق رہے۔ احمد ندیمؔ قاسمی کی وفات کے بعد آپ کا تقرر ادبی ادارہ مجلس ترقی ادب کے صدرنشین کی حیثیت سے ہوا۔
آپ کی تصانیف کے نام یہ ہیں:👇
’صدف‘، ’جلتی بجھتی آنکھیں‘، ’ادھ کھلا دریچہ‘، ’خالی آسمان‘، ’مذہب ، تہذیب، موت‘، ’تخلیقی رویے‘۔’ ’جلتی بجھتی آنکھیں‘ ‘پر آدم جی ادبی انعام ملا۔’دیوار پر دستک‘ کے نام سے کلیات شاعری شائع ہوگئی ہے۔تراجم اور غیر نصابی نفسیات کا وقیع کام کرچکے ہیں جو متعدد جلدوں میں شائع ہوچکا ہے۔
شہزادؔ احمد یکم؍اگست 2012ء کو تقریباً 80 سال کی عمر میں لاہور پاکستان میں انتقال کر گئے۔
👈 بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:262
🌹✨ پیشکش : اعجاز زیڈ ایچ
፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤፤
🌹🎊 معروف شاعر شہزادؔ احمد کے یوم وفات پر منتخب اشعار بطور خراجِ عقیدت…..🎊🌹