Daily Roshni News

🌿 جب مسلمان اپنے رب سے دور ہو جائیں… 🌿

🌿 جب مسلمان اپنے رب سے دور ہو جائیں… 🌿

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کہا جاتا ہے کہ  کی بیٹی ایک دن  کی گلیوں میں گشت کر رہی تھی کہ اس کی نظر ایک بڑے ہجوم پر پڑی۔ اس نے پوچھا:

 “یہ لوگ یہاں کیوں جمع ہیں؟”

جواب ملا:“یہ ایک عالمِ دین کے گرد جمع ہیں اور ان کی باتیں سن رہے ہیں۔”

شہزادی نے حکم دیا کہ اس عالم کو فوراً اس کے سامنے پیش کیا جائے۔ جب مسلمان عالم اس کے سامنے حاضر ہوئے تو شہزادی نے سوالات شروع کیے۔

اس نے پوچھا:

“کیا تم لوگ اللہ پر ایمان رکھتے ہو؟”

عالم نے جواب دیا:

“جی ہاں، پورے یقین کے ساتھ۔”

شہزادی نے پھر سوال کیا:

“کیا تمہارا ایمان ہے کہ اللہ جسے چاہے غلبہ عطا کرتا ہے؟”

عالم نے کہا:

“بلاشبہ، ہمارا یہی عقیدہ ہے۔”

شہزادی بولی:

“تو پھر آج اللہ نے ہمیں تم پر غالب کر دیا ہے۔ کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ خدا ہمیں تم سے زیادہ پسند کرتا ہے؟”

عالم نے نہایت سکون سے جواب دیا:

“نہیں، ہرگز نہیں۔”

شہزادی حیران ہوئی:

“کیسے؟”

عالم نے پوچھا:

“کیا تم نے کبھی کسی چرواہے کو دیکھا ہے؟”

“ہاں، دیکھا ہے۔”

“کیا چرواہا اپنے ریوڑ کے ساتھ کچھ کتے بھی رکھتا ہے؟”

“جی ہاں۔”

عالم نے کہا:

“اگر کچھ بھیڑیں چرواہے کے حکم سے نکل کر بھٹک جائیں اور واپس آنے کو تیار نہ ہوں تو چرواہا کیا کرتا ہے؟”

شہزادی نے جواب دیا:

“وہ اپنے کتوں کو ان کے پیچھے دوڑاتا ہے تاکہ وہ انہیں واپس ریوڑ میں لے آئیں۔”

عالم نے پھر پوچھا:

“وہ کتے کب تک ان کے پیچھے رہتے ہیں؟”

شہزادی بولی:

“جب تک وہ بھیڑیں واپس چرواہے کے تابع نہ ہو جائیں۔”

تب عالم نے وہ تاریخی جواب دیا جو صدیوں بعد بھی دل ہلا دیتا ہے:

“تم تاتاری لوگ ہم مسلمانوں کے لیے اللہ کے چھوڑے ہوئے کتے ہو۔ جب تک ہم اپنے رب کے در سے دور رہیں گے، اس کی اطاعت چھوڑے رکھیں گے، تب تک وہ تمہیں ہم پر مسلط رکھے گا۔ اور جس دن ہم سچے دل سے اپنے رب کی طرف لوٹ آئیں گے، تمہارا کردار ختم ہو جائے گا۔”

 آج کے حالات پر غور کریں…

کیا آج ہماری حالت مختلف ہے؟

جب امت قرآن سے دور ہو جائے…

جب سنت زندگی سے نکل جائے…

جب دین رسم بن جائے اور دنیا مقصد…

تو پھر دوسروں کا ہم پر غالب آنا کوئی حیرت کی بات نہیں۔

اصل سوال یہ نہیں کہ ہم پر کون مسلط ہے…

اصل سوال یہ ہے کہ ہم اپنے رب سے کتنے قریب ہیں؟

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی طرف سچی توبہ کے ساتھ پلٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین.

.

📚 ایسی ہی ایمان افروز اور سبق آموز کہانیوں کے لیے ابھی ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں:

https://whatsapp.com/channel/0029VbD0oTA6WaKnqcvMJU43

✨ اگلی کہانی شاید آپ کی زندگی بدل دے۔

Loading