Daily Roshni News

آج بروز منگل27جون کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا ۔۔ ۔

 

نیدر لینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) اس سال 2023 کو دنیا بھر سے بیس لاکھ سے زائد عازمین حج حج ادا کرنے کے لئے اس وقت میدان عرفات کے وسیع و عریض میدان میں اللہ تعالٰی کے حضور  مو جود ہیں ۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے فرزندان توحید آج بروز منگل 27 جون 2023 کو حج کا رکن اعظم عرفہ ادا کیں گے ۔ متذکرہ رکن حج کا وہ رکن جسکی ادائیگی کے بغیر حج ہوتا ہی نہیں ہے۔ اس رکن کی اہمیت یوں بھی واضح ہوتی ہے اگر کوئی مسلمان حج کرنے آیا اور وہ شدید علامت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہے اس کے باوجود اس کو میدان عرفات ضرور لایا جائے گا تاکہ وہ اس فریضہ کی ادائگی میں شامل ہوجائے اللہ تعالٰی اپنے فضل وکرم سے تمام مسلمان جو اس وقت میدان عرفات پر موجود ہیں ، ان سب کی حاضری کو اپنی بارگاہ میں قبول فر مائے آمین ثمہ آمین۔

Loading