ہالینڈ، یوم یکجہتی کشمیر، خصوصی سیمینار 4 فروری 2026
سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے زیر اہتمام منعقد ہوگا
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی )مظلوم کشمیری بہنوں ، بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئےپاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد پاکستانی اور کشمیری مشترکہ طور پر ہر سال با قاعدگی سے پانچ فروری کو تقریبا ت اور سیمینارز منعقد کرتے ہیں ، جبکہ بیرون ممالک سفارت خانے بھی مذکورہ تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں ۔ سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ بھی ہر سال باقاعدگی سے مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے پروگرام منعقد کرتا ہے۔ امسال بروز بدھ4 ضروری 2026 کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انتظام و انصرام کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ سیمینار میں شرکت کے لئے دعوت نامے جاری کئے جا چکے ہیں۔ مدعوین وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
![]()




