*تمام عملیات کا سردار عمل*
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سورہ یسن شریف ایک ایسی سورہ ہے جو قلب قرآن کہلاتی ہے!
جب اس سورہ مبارکہ کو کسی شیخ کی نسبت سے باقائدہ اجازت کے ساتھ معمول میں لایا جائے تو اسکا روحانی فیض بہت ہی قوی اور ہر معاملے میں تصرف رکھنے والا ہوتا ہے!
اگر کسی کو کوئی حاجت ہوتو اس عمل کو بطور وظیفہ بھی اپنے معمول میں لاسکتا ہے!
لیکن عاملین حضرات اس ایک ہی عمل سے ہزاروں طرح کے کام لے سکتے ہیں ۔
اگر کسی خاص مقصد کے لیے بطور وظیفہ پڑھنا ہوتو کم از کم گیارہ سے اکیس دن تک جگہ و وقت ایک ہی رکھ کر وظیفہ کریں لیکن اگر اس کو بطور عمل استمعال کرنا ہوتو عامل کو چاہیے اسکو ہمیشہ اپنے معمول میں رکھے!
اس عمل سے بندش لگانا، بندش توڑنا ، حصار لگانا اور حصار توڑنا، جادو کی کاٹ کرنا ، کسی سے کوئی بات منوانا، شادی پر موجود مسائل کا علاج کرنا ، رشتوں کی رکاوٹ دور کرنا، مخالف ، دشمن ، بدزبان وغیرہ کو قابو کرنے،سزا دینے یا بیمار/مغلوب کرنا،کسی کے دل سے کسی دوسرے کی محبت نکالنا یا دو فریقین کے درمیان نفرت پیدا کرنا یا دو فریقین کے درمیان محبت و الفت پیدا کرنا وغیرہ
جنات سے تحفظ ، جنات کا علاج ،
نوکری یا کاروبار میں کامیابی حاصل کرنا وغیرہ سبھی طرح کے کام لیے جاسکتے ہیں!
طریقہ عمل اور طریقہ وظیفہ ایک ہی ہے بس نیت کا فرق ہے جس بھی نیت ٙ سے عمل کریں گے عمل کی روحانیت ایسے ہی کام کرے گی بشرط کہ مقصد و نیت حلال جائز و صاف ہونا چاہیے !
*طریقہ عمل*
رات کے کسی بھی ایک وقت میں باوضو ہوکر پاک صاف لباس پہن کر قبلہ کی طرف منہ کرکے سورہ یسن شریف پڑھیں
جب پہلی مبین پر پہنچیں تو وہاں رک کر دعا حزب البحر شریف پڑھیں اور آنکھیں بند کرکے اپنے مقصد کی دعا مانگیں پھر مشرق مغرب شمال جنوب چاروں طرف پھونک ماریں
اسکے بعد سورہ یسن شریف آگے پڑھنا شروع کردیں جب دوسری مبین پر پہنچیں تو وہاں بھی رک کر دوبارہ ایک بار دعا حزب البحر شریف پڑھیں اور آنکھیں بند کرکے اپنے مقصد کو زہن میں لاکر دعا مانگیں پھر چاروں اطراف پھونک ماریں اسی طرح آگے سورہ یسن شریف پڑھیں اور مبین پر رک کر دعا حزب البحر پڑھ کر دعا مانگیں چاروں طرف پھونک ماریں اسی طرح ہر مبین پر رک کر ایک بار حزب البحر پڑھنی ہے اور آنکھیں بند کرکے دعا مانگنی ہے پھر چاروں طرف پھونک مارنی ہے !
ساتوں مبینوں پر ایک ایک بار حزب البحر شریف پڑھنی ہے اور کام کا تصور رکھ کر دعا مانگنی ہے! پھر چاروں طرف پھونک مارتے جائیں! اسکے بعد اپنے مقصد کی جامع دعا مانگ لیں
بس یہ ایک دن کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ اس طرح اگر جادو کی کاٹ کے لیے کریں تو گیارہ دن کریں
رشتے کی منظوری کے لیے اکیس دن
اگر حصار کے لیے پڑھیں تو ہر روز اس طرح ہی پڑھیں
اگر دو فریقین کے درمیان نفرت ڈالنا ہوتو نو دن تک عمل کریں
اگر دو افراد میں محبت پیدا کرنا ہوتو بیس دن مسلسل یہی عمل کریں
اس طرح کوئی بڑی حاجت ہوتو جبتک حاجت پوری نہ ہوجائے لگاتار اس عمل کو بلاناغہ کرتے ہی رہیں۔
اس عمل میں وقت جگہ ایک ہی رکھیں باامر مجبوری بدل سکتے ہیں لیکن بغیر مجبوری جگہ وقت نہ بدلیں ایک ہی رکھیں۔
اللہ کریم تمام احباب کو جملہ جائز مقاصد میں کامیاب فرمائے۔ مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھئیے گا
از غلام نبی قادری نوری
![]()

