Daily Roshni News

🤲🌸 شیطان سے بچنے کا سچا راستہ 🌸🤲

🤲🌸 شیطان سے بچنے کا سچا راستہ 🌸🤲

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایک استاد کے پاس ایک مرتبہ ایک طالبِ علم آیا جو دینی علوم حاصل کرتا رہا تھا۔ جب کچھ عرصہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے وطن واپس جانے لگا تو استاد نے اسے بلایا اور فرمایا:

میاں! ایک بات بتاتے جاؤ۔

طالبِ علم نے عرض کیا: جی فرمائیے، میں حاضر ہوں۔

استاد نے پوچھا: اچھا یہ بتاؤ، کیا تمہارے ہاں شیطان بھی ہوتا ہے؟

وہ بولا: حضور! شیطان کہاں نہیں ہوتا، وہ تو ہر جگہ موجود ہے۔

استاد نے فرمایا: جب تم اللہ تعالیٰ سے دوستی کرنا چاہو اور شیطان تمہیں بہکانے لگے تو تم کیا کرو گے؟

طالبِ علم نے جواب دیا: میں شیطان کا مقابلہ کروں گا۔

استاد نے فرمایا: اگر تم نے اسے بھگا دیا اور پھر وہ دوبارہ تمہیں روکنے لگے تو؟

وہ بولا: میں پھر مقابلہ کروں گا۔

استاد نے فرمایا: اور اگر تیسری بار بھی وہ تمہیں اللہ کے قریب ہونے سے روک لے تو؟

وہ کچھ سوچ میں پڑ گیا مگر کہنے لگا: میرے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ میں پھر اس کا مقابلہ کروں۔

استاد نے مسکرا کر فرمایا: اگر تم ساری عمر شیطان سے لڑتے ہی رہو گے تو اللہ تک کب پہنچو گے؟

یہ سن کر طالبِ علم خاموش ہو گیا۔

پھر استاد نے مثال دی:

اگر تم اپنے کسی دوست کے گھر جاؤ اور اس نے ایک کتا پہرہ دار رکھا ہو، اور وہ کتا تمہیں دروازے پر روک لے تو تم کیا کرو گے؟

وہ بولا: میں اسے ماروں گا۔

استاد نے فرمایا: اگر وہ دوبارہ تمہیں روک لے تو؟

وہ بولا: میں پھر اسے ماروں گا۔

استاد نے فرمایا: اور اگر تیسری بار بھی وہ تمہیں نہ جانے دے تو؟

وہ بولا: پھر میں اپنے دوست کو آواز دوں گا کہ باہر آ کر اپنے کتے کو سنبھالے، یہ مجھے اندر آنے نہیں دیتا۔

استاد نے فرمایا: بس یہی طریقہ شیطان سے بچنے کا بھی ہے۔

جب تم اس کی چالوں سے بچ نہ سکو تو اللہ تعالیٰ کو پکارو اور عرض کرو: اے رب! مجھے اپنے قرب میں آنے دے اور شیطان سے بچا لے۔

تم اس ذات کا ہاتھ کیوں نہیں تھام لیتے جس کے قبضۂ قدرت میں سب کچھ ہے؟

اگر تم اللہ سے سچی دوستی کر لو تو نہ شیطان کا خوف باقی رہے گا اور نہ کوئی مصیبت تمہیں نقصان پہنچا سکے گی۔ یہی وہ علاج ہے جو قرآنِ کریم نے ہمیں بتایا ہے…!!!

🌹 ری ایکٹ کیا کریں 🌹

ری ایکٹ دراصل احساس کی علامت ہے… شعور کی… جذبے کی… اخلاق کی… حوصلہ افزائی کی… قدردانی کی… شکریہ کی… باہمی تعلق کی… وفاداری کی… اس کو معمولی مت سمجھیں، سلامت رہیں 🤍

بارك الله بكم جميعا

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگے تو مجھے فالو ضرور کریں

Loading