Daily Roshni News

عورت کی عظمت۔۔۔کلام  ۔۔۔۔۔۔۔۔  سونیا علی

عورت کی عظمت

کلام  ۔۔۔۔۔۔۔۔  سونیا علی

میری وفاؤں کا کیا صلہ دیتے ہیں لوگ

مجھے پل میں نظروں سے گرا دیتے ہیں لوگ

جتنا بھی بلند و بالا ہو مقام میرا

ہوں عورت یہ بتا دیتے ہیں لوگ

مدتوں سے ہوں سب کا بوجھ اٹھانے اپنے

نازک کندھوں پہ

میرے ضمیر میرے جذبات میرے احساسات سے کھیل کر

اسی پہ قصے کہانیاں بنا دیتے ہیں لوگ

میرا مقام بلند و بالا رکھا گیا ہے

مجھے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے

پھر بھی مجھ پر سوال اٹھاتے ہیں لوگ

میں تو روشنی کی کرن ہوں ہر طرف اجالا کرتی ہوں

نا جانے کیوں مجھے تاریکیوں میں دفنا دیتے ہیں لوگ

اب کے بار جب بھی ہو گا

ہؤا کی بیٹی کی عظمت پہ سوال

آ دم زاد سے ہو گا سر عام جنگ کا اعلان

سونیا علی

Loading