Daily Roshni News

اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہونگے لیکن امریکا کی دھوکا دہی والی فطرت پر شکوک ہیں: ایران

اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہونگے لیکن امریکا کی دھوکا دہی والی فطرت پر شکوک ہیں: ایران

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہےکہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں فعال طور پر شرکت کرے گا تاہم امریکا کی دھوکا دہی والی فطرت کے سبب گہرے شکوک و شبہات باقی رہیں گے۔

ایرانی نائب صدر نے کہا کہ امریکا اوراسرائیل کی جارحیت روکنے کے لیے عبوری جنگ بندی ممکن بنانے پر پاکستان کی کاوشوں کی ستائش کی گئی ہے۔

 محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ ایران اسلام آباد مذاکرات میں پوری اتھارٹی کے ساتھ شریک ہوگا اوران مذاکرات کا ہدف اپنی فوجی کامیابیوں کوسفارتی طور پر مزید تقویت دینا ہوگا۔

پاکستان دنیاکی توجہ کا مرکز بن گیا، پاکستان کی میزبانی میں امریکا ایران مذاکرات کا آغاز آج سے اسلام آباد میں ہوگا

نائب صدر نے مزید کہا کہ جنگ کےان 40 دنوں میں ایران نے دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا، یہ جنگ اسٹریٹیجک حکمت عملیوں میں علاقائی اور عالمی تبدیلیوں کے لیے فیصلہ کن موڑ ہے، قوم کے عزم نے دشمن کوسیاسی اور سکیورٹی محاذوں پر تاریخی شکست دی۔

نائب صدر محمد رضا عارف نے ایرانی عوام کے مظاہروں کو سوفٹ پاور قراردیا۔

Loading