Daily Roshni News

لبنان اور اسرائیلی حکام کے درمیان جنگ بندی مذاکرات منگل کو ہونگے

لبنان اور اسرائیلی حکام کے درمیان جنگ بندی مذاکرات منگل کو واشنگٹن ڈی سی میں ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لبنان  سے جنگ بندی مذاکرات  کے حوالے سے  اسرائیل کا مؤقف یہ ہے کہ مذاکرات میں حزب اللہ کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی ثالثی میں بات چیت سے قبل لبنان اور اسرائیل کےدرمیان پہلا رابطہ ہوا ہے۔

جنگ بندی اور مذاکرات، لبنانی اور اسرائیلی حکام کا منگل کو امریکا میں ملاقات پر اتفاق

لبنانی ایوان صدر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ ابتدائی گفتگو واشنگٹن میں تعینات سفیروں کے ذریعے ہوئی جو حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اہم سفارتی پیشرفت قرار دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ میں ہونے والی میٹنگ میں جنگ بندی اورمذاکرات کی تاریخ طےکرنے پر بات ہوگی۔

علاوہ ازیں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے لبنان میں حملے کیے جس میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

Loading