پاکستان پیپلز پارٹی ہالینڈ کا تعزیتی بیان
پی پی پی ہالینڈ کے صدر کرامت علی چوہدری کے برادر نسبتی حاجی حفیظ کے انتقال پر پاکستان پیپلزپارٹی ہالینڈ کا تعزیتی بیان ۔۔۔۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پی پی پی ہالینڈ کے پریذیڈنٹ کرامت علی چودھری کے برادر نسبتی مرحوم ، حاجی حفیظ، جو پچھلے دنوں یورپ کے دورے پر تشریف لائے تھے، ان کا اچانک حرکت قلب بند ہونے سے ا۔نتقال ہو گیا، ان کی نماز جنازہ ، الکرم مسجد میں ادا کی گئی، ان کی میت تدفین کے لیے پاکستان روانہ کی گئی
اس المناک ناکہانی سانحہ پر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ، ارشد اعوان ، آ صف علوی ، انور میمن چوہدری صفدر، جنرل سیکرٹری ناصر نظامی نے ایک مشترکہ بیان میں، چودھری کرامت علی سے، چودھری ریاض، چودھری نعیم، چودھری عمیر، اور تما اہل خانہ سے گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، مرحوم حاجی حفیظ کے لئے دعائے مغفرت کی، خدا تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں ارفع و اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے روحانی درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین
جاری کردہ
ناصر نظامی
جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ہالینڈ
![]()

