Daily Roshni News

پی ایس ایل11: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے دی، ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار

کراچی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو با آسانی 24  رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔کوشل مینڈس 68 اور محمد حارث 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ بابر اعظم نے 18، فرحان یوسف 30 اور بریسویل نے 14 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

197 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 172 رنز بناسکی۔شان مسعود 35 اور جوش فلپس 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔

زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے3 ، افتخار احمد اور ناہید رانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

یوں پشاور زلمی نے 24 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ میں پانچویں کامیابی سمیٹ لی۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پشاور زلمی ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔ زلمی 6 میں سے 5 میچز جیت کر 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔  ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

ملتان سلطانز 6 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

Loading