Daily Roshni News

ہز ایکسیلینسی سفیر سید حیدر شاہ نے سفارتخانے میں رونالڈ ٹن، کلینجینڈیل نیدرلینڈز انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز بانی ڈائریکٹر سے ملاقات۔

ہز ایکسیلینسی سفیر سید حیدر شاہ نے سفارتخانے میںرونالڈ ٹن، کلینجینڈیل نیدرلینڈز انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنزکے بانی ڈائریکٹر ہیں، سے ملاقات کی۔

ہالینڈ  (  ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ۔۔۔۔۔۔  میاں عاصم محمود  ۔۔۔۔۔۔ پریس ریلیز سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ  )سفیر شاہ نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے سول اعزاز ملنے پر انہیں مبارکباد دی اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران کلینگنڈیل اکیڈمی میں پاکستانی جونیئر سفارتکاروں کی تربیت اور صلاحیت سازی میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور بین الاقوامی امور میں سفارتکاری کے کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مسٹر ٹون کی پاکستان اور نیدرلینڈز کے تعلقات کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں، سفارتخانہ مستقبل قریب میں ایک اعزازی تقریب (Investiture Ceremony) منعقد کرے گا جس میں انہیں “ستارۂ امتیاز” سے نوازا جائے گا۔

Loading