پاکستان سپر لیگ کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا، کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائر میں مد مقابل ہوں گی۔
پی ایس ایل کوالیفائر کے ای ٹکٹ کی فروخت تعطل کا شکار ہوگئے، پی ایس ایل انتظامیہ نے بتایاکہ ویب سائٹ پر بیک وقت رش کی وجہ سے ای ٹکٹ کا عمل عارضی طور پر معطل ہے، انتظامیہ نے واضح کیا کہ ای ٹکٹ کی فروخت کا عمل جلد بحال کردیا جائےگا۔
فزیکل ٹکٹ کی فروخت صبح 10 بجے سے شروع ہو جائے گی، پی سی بی کے مطابق فزیکل ٹکٹ کوریئر کمپنی کےگلشن اور گلستاں جوہر کے دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق چائنا گراؤنڈ پارکنگ میں بھی عارضی کاؤنٹر پر 12 بجے سے فزیکل ٹکٹ لیے جاسکتے ہیں۔
![]()
