Daily Roshni News

دشمن میڈیا پر پروپیگنڈہ کر رہا ہے تاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے: قالیباف

ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ دشمن میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔

اپنے ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا مقصد بحری ناکا بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ بڑھا کر ایران کو اندر سے کم زور کرنا ہے تاکہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانیوں کو تاریخ کے اس حساس دور میں دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہنے کا ادراک ہے۔

Loading