Daily Roshni News

جو قمیض جھوٹا خون لگا کر پیش کی جائے کہ یوسف مرگیا ہے

جو قمیض جھوٹا خون لگا کر پیش کی جائے کہ یوسف مرگیا ہے اور جس کی قمیض خدا کے ڈر سے بھاگتے ہوئے پھٹ جائے جس کی قمیض جھوٹا الزام لگنے پر سچی گواہی دے تو پھر وہ قمیص قمیص نہیں رہیتی آنکھوں کا علاج ہوجاتی ہے مگر علاج ہر ایک کا نہیں ہوتا جو محبت رکھے علاج صرف اسی کا ہوتا ہے لوگ معجزات پر یقین نہیں رکھتے حالانکہ ہر بندے کی زندگی میں معجزات ہوتے ہیں اور معجزے کے بغیر تو کسی انسان کی پیدائش ہوتی ہی نہیں ہے ورنہ اندھیری جگہ پر جہاں سانس لینے کے لئے نہ ہوا ہو اور نہ ناک وہاں کوئی کیسے جی سکتا ہے اسی لئے اس نے ماں کے شکم کو سامنے رکھ کر اپنا نام رحیم رکھا ہے یعنی رحم میں رحم کرنے والا، تہمتیں تین ہیں دوبارہ سنوفقیر کیا عرض کرتا ہے ۔۔ تہمتیں تین ہیں ایک کی معضومیت کی گواہی قمیص نے دی ایک کی معصومیت کی گواہی وقت کے پیغمبر نے گود میں دی ایک کی معصومیت کی گواہی کائنات کے رب نے خود دی جو کہنے لگا ہوں زرا غور سے سن لو توبہ ہی برات ہے ۔

Loading