ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اسلام صرف یہ نہیں کہ انسان اللہ کو مان لے،
بلکہ اسلام یہ ہے کہ انسان خود کو اللہ کے سپرد کر دے۔
اپنی خواہشوں سے نکل کر،
اپنی انا کو توڑ کر،
اپنے فیصلوں،
اپنی محبتوں،
اپنے خوف،
اور اپنی زندگی کو اللہ کے حکم کے تابع کر دینا ہی اسلام ہے۔
دنیا کا ہر انسان کسی نہ کسی چیز کا غلام ہے،
کوئی دولت کا،
کوئی شہرت کا،
کوئی قوم کا،
اور کوئی اپنی خواہشات کا۔
مگر اسلام انسان کو ہر غلامی سے آزاد کر کے صرف ایک رب کا بندہ بناتا ہے۔
اسلام مسجد کے سجدوں تک محدود نہیں،
یہ بازار کے کردار میں بھی نظر آتا ہے،
یہ زبان کی سچائی میں بھی ہوتا ہے،
یہ انصاف کے فیصلوں میں بھی زندہ رہتا ہے۔
اسلام دوہری زندگی نہیں سکھاتا،
وہ یہ نہیں چاہتا کہ انسان عبادت میں اللہ کا ہو اور معاملات میں دنیا کا۔
اسلام یہ چاہتا ہے کہ انسان پورا کا پورا اللہ کا ہو جائے۔
اور جب انسان واقعی اللہ کا ہو جاتا ہے،
تو پھر دنیا کی کوئی طاقت اسے غلام نہیں بنا سکتی۔
#عبدالغفارخان
![]()

