Daily Roshni News

امریکی صدر کا ایران اور اسرائیل سے فوری حملے روکنے کا مطالبہ

امریکی صدر کا ایران اور اسرائیل سے فوری حملے روکنے کا مطالبہ

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے ایک دوسرے پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے لکھا ایران اور اسرائیل فوری طور پر حملے روکیں۔

دوسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمنی کا دوبارہ آغاز کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے، امید ہے کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی برقراررکھیں گے۔

خیال رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ روز سے ایک دوسرے پر متعدد حملے کیے جا چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ٹیلی فون کر کے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کا ساتھ نہیں دیگا لیکن صیہونی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کے فون کے کچھ ہی گھنٹے پر ایران پر میزائل حملوں کی بارش کردی، جس کے جواب میں ایران کی جانب سے بھی بھرپور جوابی حملے کیے جارہے ہیں۔

Loading