Daily Roshni News

ملک مسعود کی پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر دی ہیگ آمد۔

ہالینڈ، ملک مسعود کی پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر دی ہیگ آمد
قدیمی ، قریبی دوستوں سے ملاقاتیں، میاں عاصم اور راجہ عابد نے
پر تکلف عشا ئیے کا انتظام و انصرام کیا ۔
ہالینڈ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ خصوصی رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی ) گزشتہ دنوں جمعتہ المبارک 5جون 2026 کو جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم کے خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن کلیا می اور کاروباری شخصیت زاہد خان پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ تشریف لائے ، جہاں انھوں نے قدیمی، قریبی دوستوں چوہدری الیاس ، چوہدری اقبال قاضیاں، راجہ عابد ، میاں عاصم محمود ، چوہدری قمر، حاجی رخسار احمد اور دیگر سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران ملک مسعود اپنے قدیمی ، قریبی دوستوں سے ماضی کی سنہری یادوں پرتبادلہ خیال کر کے بہت محظوظ ہوئے ۔ اس خصوصی نشست میں تمام قدیمی دوست آپس میں گفتگو کر کے ذہنی قلبی سکون اور خوشیوں سے مالا مال ہوئے ۔ پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کے صدر میاں عاصم محمود اور فنانس سیکرٹری راجہ عابد نے مشترکہ طور پر مہمانوں اور دوستوں کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف عشائیے کا انتظام و انصرام کیا ۔ بعد ازاں پاکستان سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد میں مغرب کی نماز ادا کی گئی نماز کے بعد دونوں مہمان دوستوں سے اجازت لے کر واپس ایمسٹر ڈیم کے لئے روانہ ہو گئے
اس طرح یہ یادگار دورہ دی ہیگ دوستوں کے ذہنوں پر اپنی یادوں کے انمٹ نقوش ثبت کر کے اپنے اختتام کو پہنچا۔
خصوصی رپورٹ … جاوید عظیمی

Loading