عامر لیاقت حسین برسی
میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب کہ بس ۔۔۔۔
خود کو تباہ کرلیا اور ملال بھی نہیں۔۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )میں اور عامر لیاقت ۔میری عامر لیاقت سے پہلی ملاقات سن 1990 میں ہوئی تھی میرے اسکول کے دو دوست برہان احمد اور فیصل درانی, عامر لیاقت کے پڑوسی تھے ان دونوں دوستوں کی معرفت میں پہلے سے عامر لیاقت کو جانتا تھا جب وہ نداے ملت کیلئے لکھتے تھے بعد میں قومی اخبار کا حصہ بننے عامر لیاقت لڑکپن سے ہی جوش خطابت میں اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے بلا کا پرجوش انداز بیان لاکھوں کی تعداد میں شاعروں کا کلام زبانی یاد اسلامی ہسٹری کو اپنی تقاریر میں استمعال کرتے ہوئے ہر تقریری مقابلہ میں اول انعام حاصل کرنے والا عامر لیاقت۔
عامر اور بشری کی شادی ۔
بشری کامرس کالج میں ہمارے ساتھ پڑھتی تھی اور وہ ہماری فیملی فرینڈ تھی ہم نے بشری کی طرف سے عامر لیاقت کی شادی میں بھی شرکت کی تھی وہ ان دنوں مہران ایکسٹینشن گلشن میں رہائش پذیر تھے ۔
اس اپنے پن کے ساتھ کہ اپنا بہت خیال رکھے گا
ڈاکٹر عامر لیاقت کو دیجئے اجازت
“اللّه حافظ “
![]()

