Daily Roshni News

اختر شہاب کی کتاب ٹاٹا ۔۔۔ کلیات اسد اللہ خان اسد علیگ

اختر شہاب کی کتاب ٹاٹا ۔۔۔ کلیات اسد اللہ خان اسد علیگ

پاکستان (  ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  )بری نظامی رحمتہ اللہ علیہ کے شہر فیصل آباد سے حضرت اختر شہاب صاحب کی کتاب ٹاٹا کلیات اسد اللہ خان اسد علیگ 230 صفحات پر مشتمل مجلد انتہائی دیدہ زیب سرورق کے ساتھ منظر عام پر آ گئی ہے جس کو شائع کرنے کا اعزاز حسن ادب پبلشرز فیصل آباد کو حاصل ہے۔ اس نادر و نایاب کلیات کی اشاعت کے موقع پر ورلڈ ریکارڈ ہولڈر شاعر و ادیب محمد یعقوب فردوسی امیربادشاہ نے اپنی اور اپنی پوری ٹیم کے ساتھ جناب اختر شہاب صاحب کو مبارکباد پیش کی اور اس کتاب کو دنیائے ادب کے لئے گوہر نایاب قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خوشی کے موقع پر محمد یعقوب فردوسی امیربادشاہ نے مزید کہا کہ یہ آنے والی نسلوں اور نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گی انھوں نے مزید کہا کہ ہم چہروں کی نہیں ادب کی خدمت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ کلیات اسد اللہ خان اسد علیگ ٹاٹا کی اشاعت پر عالمی ادبی برادری کی طرف سے حضرت اختر شہاب صاحب کے لئے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شب و روز جاری ہے۔ کتاب دوستی زندہ باد

Loading