Daily Roshni News

خصوصی کلام۔۔۔شاعر  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  محسن نقوی

خصوصی کلام

شاعر  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  محسن نقوی

افضل ہے کل جہاں سے گھرانہ حسین کا

نبیوں کا تاجدار ہے نانا حسین کا

یوں ہی نہیں جہاں میں چرچا حسین کا

کچھ دیکھ کر ہوا ہے زمانہ حسین کا

سر دے کے دو جہاں کی حکومت خریدی

مہنگا پڑا ہے یزید کو سودا حسین کا

کروڑوں سر ہیں جنہیں بچاتی ہیں نمازیں

جو بچائے نماز کو وہ سر حسین کا

اک پل کی تھی بس حکومت یزید کی

صدیاں حسین کی ہیں زمانہ حسین کا

مٹ گئ نسل یزید کربلا کی خاک میں

قیامت تک رہے گا زمانہ حسین کا

مٹی میں مل گئے ارادے یزید کے

لہرا رہا ہے آج بھی پرچم حسین کا

کچھ ایسا معتبر ہے حوالہ حسین کا

بخشا ہوا ہے چاہنے والا حسین کا

محسن نقوی 💔🤲

Loading