Daily Roshni News

کرکٹ چیریٹی ایونٹ میں شرکت کی اپیل

کرکٹ چیریٹی ایونٹ میں شرکت کی اپیل

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )محمد یوسف ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (MYDF) کی جانب سے ایک خصوصی چیریٹی کرکٹ ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر محمد یوسف بھی شرکت کریں گے۔

یہ ایونٹ 26 جون 2026، بروز جمعہ، شام 5:30 بجے VOC Cricket Club, Rotterdam میں منعقد ہوگا۔ اس تقریب سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلاحی منصوبوں، تعلیم، صحت، نوجوانوں کی تربیت اور مستحق افراد کی مدد پر خرچ کی جائے گی۔

عوام الناس سے درخواست ہے کہ اس یادگار تقریب میں بھرپور شرکت کریں، اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ آئیں اور اس نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں۔ آپ کی عطیات اور معاونت سے ضرورت مند افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

آئیں، کھیل کے ذریعے انسانیت کی خدمت کریں اور معاشرے کے کمزور طبقات کا سہارا بنیں۔

مزید معلومات، عطیات یا اسپانسرشپ کے لیے رابطہ کریں:

راجہ عظیم حسین

📞 +31 685 151 555

محمد یوسف الیون بمقابلہ بونسائی الیون

ایک شاندار کرکٹ مقابلہ، فلاحی مقصد کے ساتھ۔

آپ کی شرکت اور تعاون ہمارے لیے باعثِ افتخار ہوگا

Loading