Daily Roshni News

وزیراعظم شہباز شریف آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے ایران پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے ایران پہنچ گئے

پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )وزیراعظم دفتر کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورہ ایران کیلئے اسلام آباد سے تہران پہنچے ہیں، مہرآباد ایئرپورٹ پر ایران کے وزیرِ داخلہ سکندر مومنی، پاکستان کے سفیر عمران احمد صدیقی اور پاکستان و ایران کے اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

 سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، نئیر بخاری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ارکان پارلیمان وزیرِ اعظم کے ہمراہ آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف تہران میں ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، وزیراعظم پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے اور غم کی اس گھڑی میں برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔

وزیرِاعظم سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد تہران سے استنبول روانہ ہوں گے۔

Loading