پرتگال کے دارالحکومت لسبن میں پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکنان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،
پیرس۔ فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔ منیر احمد ملک) پرتگال کے دارالحکومت لسبن میں پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکنان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کو پرتگال میں متحرک اور منظم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں شریک رہنماؤں میں عمران شاہزاد، شاہد ستار، شہباز احمد، شہباز ملک، لالا برہان (پیرس)، رانا محمد اختر (وائس پریزیڈنٹ اسپین)، اور عمران فاروق شامل تھے۔
ڈپٹی سیکرٹری پی ٹی آئی او آئی سی یورپ یاسر قدیر کی خصوصی ہدایات کے مطابق لالا برہان اور رانا محمد اختر لسبن روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے ابتدائی بنیادیں رکھیں۔
اس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پرتگال میں پی ٹی آئی کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور مقامی سطح پر ایک مؤثر اور فعال نیٹ ورک قائم کیا جائے گا تاکہ پارٹی کے پیغام اور نظریے کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جلد ہی یاسر قدیر خود بھی پرتگال کا دورہ کریں گے، جہاں وہ چیئرمین عمران خان کے نظریے اور وژن کے مطابق ایک منظم اور فعال ٹیم کی تشکیل و تنظیم کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
یہ پیش رفت یورپ میں پی ٹی آئی کی تنظیمی مضبوطی اور سرگرمیوں کے تسلسل کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔۔ رپورٹ منیر احمد ملک پیرس فرانس
![]()

