Daily Roshni News

وہ آواز جو لاہور کی گلیوں سے اٹھی اور پورے برصغیر کے دلوں پر چھا گئی۔

وہ آواز جو لاہور کی گلیوں سے اٹھی اور پورے برصغیر کے دلوں پر چھا گئی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )محمد رفیع امرتسر کے قریب کوٹلہ سلطان سنگھ میں پیدا ہوئے، پھر ان کا خاندان لاہور آ بسا، جہاں ان کے والد نے بھاٹی گیٹ کے نور محلہ میں حجام کی دکان قائم کی۔

لاہور میں رہتے ہوئے رفیع کو موسیقی سے ایسی محبت ہوئی کہ وہ ریڈیو لاہور تک پہنچ گئے، اور وہیں سے ان کی آواز نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا شروع کر دیا۔

کچھ ہی عرصے بعد وہ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ممبئی چلے گئے، جہاں فلمی دنیا کے دروازے ان پر کھلنے لگے۔

تقسیم کے بعد نورجہاں پاکستان آ گئیں، مگر محمد رفیع بھارت ہی میں رہے اور وہیں اپنی گائیکی سے شہرت کی نئی بلندیوں تک پہنچے۔

محمد رفیع نے اپنے طویل کیریئر میں ہزاروں گانے گائے؛ مختلف حوالوں میں یہ تعداد تقریباً 4,516 سے لے کر 25,000 سے زیادہ تک بتائی گئی ہے، جبکہ انہیں 6 فلم فیئر ایوارڈز بھی ملے۔بعد میں انہوں نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں سب سے زیادہ گانے گانے والے گلوکار کے ریکارڈ پر اعتراض بھی اٹھایا تھا۔

رفیع کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ وہ اپنے فن میں شرافت اور نفاست کو بہت اہمیت دیتے تھے، اور شاید یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے ، محمد رفیع صاحب کو انڈیا اور پاکستان میں کئی گلوکاروں نے کاپی کیا ، اور انکے نقش قدم پر چل کر نامور ہُوئے ، اللہ رفیع صاحب کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں ۔۔۔

Loading