-
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے مالیاتی سال 27-2026 کیلئے کفایت شعاری مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کیلئے کفایت شعاری اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی کابینہ نے اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دی، کفایت شعاری اقدامات وفاقی محکموں، خود مختار اداروں اور ریگولیٹری اتھارٹیز پر لاگو ہوں گے۔
سرکاری ملکیتی اداروں اور سٹیچوٹری باڈیز کیلئے بھی کفایت شعاری کے سخت احکامات جاری کر دیئے گئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اداروں کیلئے کفایت شعاری اقدامات وفاقی حکومت کی جانب سے لازمی آئینی ہدایت تصور ہوگی، کفایت شعاری کمیٹی کو ٹھوس وجوہات پر کیس ٹو کیس بنیادوں پر رعایت دینے کا اختیار تفویض ہے۔
وزارت خزانہ نے وزارتوں، ڈویژنز کو کفایت شعاری پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
![]()
