ہالینڈ، نامور کالم نگار ضیاء الحق سرحدی (ستارہ امتیاز) اور مدیر ا علیٰ
روشنی نیوز جاوید عظیمی کے مابین ٹیلی فونک گفتگو، مذکورہ اخبار
میں کالم نگار کی نگارشات باقاعدگی سے شائع ہوں گی —
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ خصوصی مندوب ) عرصہ دراز سے شعبہ صحافت میں گرانقدر علمی اور فکری خدمات سر انجام دینے والے ضیاء الحق سرحدی آپ کی خدمات کا حکومت پاکستان کی جانب اعتراف کرتے ہوئے گورنر ہاؤس کے پی کے میں ایک پر وقار تقریب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے ستارہ امتیاز پیش کیا گزشتہ روز بروز سوموار 27 جولائی 2026 کو سنیئر کالم نگار ضیاء الحق سرحدی نے معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کر کے خصوصی گفتگو فرمائی۔مذکورہ گفتگوکا مرکزی نقطہ علم کو فروغ دینا جبکہ دیگر امور پر بھی پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی نے ضیاء الحق سرحدی کو ستارہ امتیاز ملنے پر صمیم قلب سے مبارکباد
اور مزید کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی اداکئے۔ ایک موقعہ پر انھوں نے کہا کہ آپ کی نگارشات ڈیلی روشنی نیوز میں باقاعدگی سے شامل اشاعت کی جائیں گی تاکہ علم کو فروغ حاصل ہو۔ دوران گفتگو نامور کالم نگار ضیاء الحق سرحدی نے روحانی سلاسل بلخصوص روحانی سلسلہ عظیمیہ کی گرانقدر روحانی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تاہم روحانی سلاسل سے متعلق تحریر کی جانے والی اپنی تالیف کا بھی تذکرہ کیا ۔ گفتگو کے اختتام پر دونوں شخصیات نے شکریہ اور دعائیہ کلمات کا تبادلہ کیا۔
![]()


