برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ ایران آئندہ چند ہفتوں میں چین سے مین پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹمز حاصل کرنے والا ہے۔
برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران آئندہ چند ہفتوں میں چین سے کندھے پر رکھ کر فائرکیے جانے والے تقریباً 400 ائیر ڈیفنس سسٹمزکی پہلی کھیپ ملنے والی ہے،اس معاہدے کی مالیت 60 سے 70 ملین ڈالر کے درمیان ہے۔
اسےایران کی جانب سےشارٹ رینج ائیرڈیفنس کومضبوط بنانے کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے،یہ اقدام امریکا اوراسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد سامنے آنےوالی کمزوریوں کےتناظرمیں کیا جا رہا ہےجس میں ایران کو اپنی اہم تنصیبات اور فوجی اڈوں کے دفاع میں مشکلات کا سامنا رہا۔
![]()
