Daily Roshni News

ارشدجمال انتقال کر گئے۔

ارشدجمال انتقال کر گئے

فرنٹیئرکسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا

پاکستان ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) ارشدجمال بقضائے الٰہی گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں۔مرحوم جمال ایسوسی ایٹ کسٹم کلیئرنگ اینڈ فاروڈنگ اور جمال  لا جسٹک پرائیویٹ لمیٹڈکراچی کے چیف ایگزیکٹیو تھے، وہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ک سابق نائب صدر ، آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کراچی کے بانی اور سابق چیئرمین ، کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوی ایشن کے بانی اور سابق جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔مرحوم کا نماز جنازہ گزشتہ روز بروز جمعةالمبارک کو ادا کر دی گئی ہے۔ نمازِ جنازہ میں ہر طبقہِ فکر کے افراد کے علاوہ بزنس کمیونٹی ، فیڈریشن ، چیمبرز اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس برادری کے علاوہ دیگر کاروباری لوگوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔دریں اثنٰا فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا پشاور کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ضیاء الحق سرحدی (ستارہ امتیاز) منعقد ہوا۔جس میں سینئر نائب صدر خالد شہزاد، نائب صدر امتیاز احمد علی، جنرل سیکرٹری  میاں وحید باچا، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی فاروق احمد، عامر رضا،منصور احمد، جاوید خان، فیصل آفریدی ،حاجی اعظم،عالی سرفراز،نعمان الحق اور دیگر کافی ممبران نے شرکت کی۔اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور اللہ تعالی سے دعا کی گئی کہ وہ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں اعلی مقام نصیب کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Loading