Daily Roshni News

وزیراعظم نے سعودی عرب روانگی سے قبل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس کے دوران وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی، اہم وفاقی وزراء اورسینئر حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کا دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم دورے میں اعلی سعودی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کی سعودی قیادت کےساتھ علاقائی اورعالمی امور پر مشاورت ہوگی، ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ملاقاتوں میں سرمایہ کاری اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سعودی قیادت کےساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پرگفتگو ہوگی۔

Loading