Daily Roshni News

ایف کلاس برٹش اوپن میں پاکستان کی شاندار کارکردگی، 13 تمغے جیت لیے

برطانیہ میں ہونےوالےایف کلاس برٹش اوپن 2026میں پاکستان کی رائفل ٹیم نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 13 تمغے اپنے نام کرلیے۔

برطانیہ میں ہونےوالےعالمی شوٹنگ ٹورنامنٹ میں 12 رکنی پاکستانی ٹیم نے 24 ممالک سے شریک تقریباً 185 نشانہ بازوں کا مقابلہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز کی قیادت میں پاکستانی نشانہ بازوں نے انفرادی اور مجموعی مقابلوں میں اپنی صلاحیت، تسلسل اور مسابقتی برتری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

حذیفہ گل نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مختلف مقابلوں میں 4 طلائی، 2 چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ احسن گل نے 1000 یارڈز کے مقابلوں میں 2 طلائی تمغے جیتے۔

محمد ولید نے 1000 یارڈز مقابلے میں طلائی جبکہ ایف ٹی آر مجموعی مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ عبید ابراہیم اور جنید علی نے بھی 800 یارڈز کے مقابلوں میں کانسی کے تمغے جیتے۔

برٹش اوپن میں کامیابی کے بعد پاکستانی قومی شوٹنگ ٹیم نے بین الاقوامی چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان لانگ رینج رائفل ایسوسی ایشن کے مطابق یہ کامیابی لانگ رینج رائفل شوٹنگ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہارت اور عالمی سطح پر مسابقتی صلاحیت کا ثبوت ہے

Loading