بنگلادیش نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر آسٹریلوی سرزمین پر تاریخ رقم کردی، بنگال ٹائیگرز نے پہلی بار آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ اپنے نام کیا۔
آسٹریلیا نےدوسری اننگزمیں 284 رنزبنائے،جس کے بعد بنگلا دیش کو کامیابی کے لیے 57 رنزکا ہدف ملا، جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔
آسٹریلیاکی جانب سےکیمرون گرین 104 رنز کےساتھ نمایاں رہے، بنگلا دیشی اسپنرمہدی حسن نے دوسری اننگزمیں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پیسرحسن محمود نےمیچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کرکےبنگلادیش کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا،تنزید حسن نے بھی آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی۔
![]()
