Daily Roshni News

اسرائیلی جنگی طیاروں کے شام میں فوجی ہوائی اڈے پر فضائی حملے

اسرائیلی جنگی طیاروں کے شام میں فوجی ہوائی اڈے پر فضائی حملے

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی شام کے صوبے ادلب کے مشرقی دیہی علاقے میں واقع ایک فوجی ہوائی اڈے ابو الظہور پر 4 فضائی حملے کیے۔ حملوں میں کسی جانی نقصان کی فوری طور پر اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے ابو الظہور فوجی ہوائی اڈے کو گزشتہ رات تقریباً 3 بجے نشانہ بنایا۔ حملوں کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

شامی حکام نے بھی حملوں کے حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ ابو الظہور ہوائی اڈہ شمالی شام میں واقع ہے اور طویل عرصے سے غیر فعال ہے۔

شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے ملک کے مختلف علاقوں میں اپنی فوجی کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں ہتھیاروں اور میزائلوں کے ذخائر کے علاوہ اہم فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Loading